اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ہماری شرائط اور دیگر ضروریات پوری ہونے کی صورت میں اس سال ایرانی زائرین کو حج پر بھیجنے کے لئے پُرعزم ہیں.
يہ بات 'سيد رضا صالحي اميري' نے منگل كے روز اپني وزارت كي 100 روزہ كاركردگي كے حوالے سے پريس كانفرنس كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے ايراني زائرين كو اس سال حج پر بھيجنے كي تازہ ترين صورتحال كے حوالے سے كہا كہ ايراني زائرين كو مكمل عزت ، وقار اور سيكورٹي كي فراہمي كے تحت حج پر بھيجا رياست كي پہلي ترجيح ہے.
انہوں نے كہا كہ سعودي حكام كے ساتھ ہونے والے مذاكرات ميں ايران كي تين اہم شرائط پيش كي گئيں ہيں جن ميں ہمارے زائرين كي عزت، وقار اور ان كي سيكورٹي كي فراہمي شامل ہيں اور اس كے علاوہ سانحہ منيٰ ميں شہيد ہونے والے ايراني زائرين كے لواحقين كو سعودي عرب كي جانب سے معاوضہ دينے كا بھي مطالبہ كيا گيا ہے.
ايراني وزير ثقافت نے مزيد بتايا سعودي عرب كي جانب سے ہمارے مطالبات پورے كئے جانے كے بعد اس سال قطعي طور پر ايراني زائرين كو حج پر بھيجيں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲